وارم اپ میچ، پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف2 وکٹوں سے فتح

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین وارم اپ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

وارم اپ میچ، پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف2 وکٹوں سے فتح

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین وارم اپ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو2 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم 342 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 342رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب 10 ویں نمبر پر آنے والے بلے باز فہیم اشرف نے 30 گیندوں میں 64 رنز بنا کر بنگلہ دیشی ٹیم کے منہ سے فتح چھین لی۔ قومی ٹیم کے دیگر بلے بازوں میں اظہر علی 8 ، احمد شہزاد 44 ، بابر اعظم 01 ، محمد حفیظ 49 اور کپتان سرفراز احمد 5 رنز ،عماد وسیم45،شعیب ملک 72،شاداب خان7، رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ، تسکین احمد ، شفیع الاسلام، شکیب الحسن اور مصدق حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوور ز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 341رنز بنائے جس میں تمیم اقبال 102رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ،امرول 61رنز کے ساتھ دوسرے ،مستفیض الرحمان 46رنز کے ساتھ تیسرے ،محمد اللہ 29اور مصدق حسین 23نرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4،حسن علی اور شاداب خان نے 2,2کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا۔