پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

تصویر بشکریہ ڈیلی میل آن لائن

لندن: مختلف سکینڈلز اور اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے جھگڑے کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ایک اور مشکل کاشکار ہوگئے ہیں اور اس بار صوفیہ ہمانی نامی خاتون نے باکسر سے جنسی تعلق ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے قومی ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد کی تنخواہ روک لی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ صوفیہ ہمانی نے دعویٰ کیا کہ باکسر عامر خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے 17 روز بعد ہماری ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ایک کلب میں ہوئی جس میں عامر خان انہیں ایسٹ لندن میں ہوٹل میں لے گئے تھے۔

فریال مخدوم سے بہنوں جیسی بات چیت ہوئی،صوفیہ ہمانی۔۔۔تصویر بشکریہ دی سن

صوفیہ ہمانی کاکہنا تھا کہ عامر خان سے ملاقات کے وقت علم نہیں تھا کہ ان کی شادی برقرار ہے اور وہ دوسری بچی کے باپ بنے ہیں۔خاتون نے مزید کہا کہ ہوٹل سے گھر واپسی کے لیے باکسر نے انہیں 20 پاؤنڈز دیے جب کہ کرایہ 50 پاؤنڈ بننا تھا اور اگلے روز عامر خان نے فون کرکے پوچھا کہ میں خیریت سے گھر پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

خاتون نے کہا کہ میری بعد میں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے بہنوں جیسی بات چیت ہوئی، مجھے لگتا ہے کہ فریال اپنے شوہر پر بالکل اعتماد نہیں کرسکتی، انہیں چاہیے کہ ایسے شخص کو چھوڑ دیں۔صوفیہ نے کہا کہ میں نے باکسر کو بتایا کہ مجھے ان کی بیوی کا علم ہوگیا ہے جس پر عامر نے کہا کہ موبائل پر پیغامات نہ بھیجو۔

یہ بھی پڑھیں:لوٹوں کو سبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے: نواز شریف

خیال رہے کہ گزشتہ سال عامر خان کی ایک نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ سکائپ پر نازیبا انداز سے بات کرتے دیکھا گیا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں