سی ٹی ڈی کی گجرات میں بڑی کارروائی،6 دہشگرد مارے گئے،3 فرار

سی ٹی ڈی کی گجرات میں بڑی کارروائی،6 دہشگرد مارے گئے،3 فرار
کیپشن: فائل فوٹو

گجرات:سی ٹی ڈی کی گجرات کے علاقے اَپر جہلم میں بڑی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے قومی ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد کی تنخواہ روک لی

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے دو خود کش جیکٹس ،پانچ دستی بم اور ڈیٹو نیٹر برآمد کئے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات کے نقشے بھی ملے ہیں۔ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد صہیب بھی مارا گیا۔ہلاک دہشت گرد لاہور بیدیاں اور فیروز پور روڈ دھماکوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لوٹوں کو سبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے: نواز شریف

دہشتگردوں کی شناخت فیصل ،عثمان ،عبدالعظیم اور رؤف کے نام سے کی گئی۔ دہشتگردسرگودھا میں بریگیڈیئر ظہور قادری کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک دہشتگرد صہیب جس کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور وہ لاہور دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں