وکٹ فکسنگ سکینڈل،پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا

وکٹ فکسنگ سکینڈل،پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا
کیپشن: تصویر بشکریہ کرک انفو

لاہور:گزشتہ روز سری لنکا میں وکٹ فکسنگ سکینڈل کی تہلکہ خیز رپورٹ کے بعد عرب ٹی وی کے رپورٹر کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے قومی ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد کی تنخواہ روک لی

تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کے رپورٹر نے ایک سٹنگ آپریشن کیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مبینہ فکسر، رپورٹر اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کو دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ویڈیو بنائی گئی جس میں حسن رضا کو مبینہ فکسر سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

تاہم پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اس گفتگو میں براہ راست شریک نہیں رہے البتہ فکسرز نے مجوزہ پلان کے دوران مثال کے طور حسن کا نام لیا۔ رابن مورس نے سٹنگ آپریشن کرنے والے رپورٹر کو میچ فکسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی۔آئی سی سی کی جانب سے رپورٹ کے مکمل منظر عام پر آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوٹوں کو سبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے: نواز شریف

خیال رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو میں وکٹ فکسر تھرانگا اندیکا نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کی وکٹ بھی’فکس‘ کرنے کا اعتراف کیا تھا ۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں