فاٹا کا انضمام، پاکستان نے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کر دیا

فاٹا کا انضمام، پاکستان نے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کر دیا
کیپشن: فاٹا انضمام پر پاکستانی پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبرپختونخوا میں انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کر دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام پر پاکستانی پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کا عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوس ناک ہے۔

8e9904211804c45afbe24f6db0b701ab

یاد رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بل منظور کر لیا ہے تاہم گزشتہ روز افغان میڈیا نے بذریعہ سوشل میڈیا بتایا کہ حکومت نے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر آج پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

0a1185c8ade88fd8b7a1ecbc7e31549f

افغان صدارتی محل کے مطابق افغان وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی جب کہ وفد ملاقات میں افغان پاکستان اور علاقائی صورتحال پر بات کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں