فاٹا انضمام بل کی منظوری:جے یو آئی (ف) کا کے پی کے اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ

فاٹا انضمام بل کی منظوری:جے یو آئی (ف) کا کے پی کے اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:جمعیت علماءاسلام (ف) کے کارکنوں نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کردی جبکہ بل کی منظوری کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔کارکنوں نے خیبر روڈ بند کرنے اور اسمبلی میں گھسنے کی کوشش پر پولیس سے جھڑپ ہوئی جبکہ بعض مظاہرین اسمبلی عمارت پر چڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے قومی ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد کی تنخواہ روک لی

خبر کی تفصیل پڑھیں:دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق بل آج کے پی کے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس پر جمعیت علمااسلام نے احتجاج کا اعلان کررکھا ہے اور کارکنوں کی بڑی تعدادرکاوٹیں عبور کرتے ہوئے کے پی کے اسمبلی کے باہر جمع ہے اور فاٹا کے انضمام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے ،جے یو آئی ف کے کارکنوں کا کہناہے کہ فاٹاریفامز بل کیخلاف کے پی اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دینگے اورکسی بھی رکن اسمبلی کواسمبلی میں جانے نہیں دیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ قانون کی منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی اجلاس آج 2بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ جے یوآئی(ف)کے کارکنوں میں اکثریت کا تعلق فاٹاکے مختلف علاقوں سے ہے،انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں