عدم برداشت پی ٹی آئی کی تربیت میں شامل،دانیال عزیز کو تھپڑمارنے والے کو شاباش دی گئی:خواجہ آصف

عدم برداشت پی ٹی آئی کی تربیت میں شامل،دانیال عزیز کو تھپڑمارنے والے کو شاباش دی گئی:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو

سیالکوٹ:اقامہ کیس میں نااہل ہونے والے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدم برداشت پی ٹی آئی کی سیاست کا کلچر ہے یہ ان کی تربیت میں شامل ہے جوپاکستان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے،دانیال عزیر کو تھپڑ مارنے والے کو شاباش دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے قومی ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد کی تنخواہ روک لی

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف فلائی اوورپل کے افتتاح پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہاں سیاست ذاتی اور خونی دشمنی میں تبدیل ہو رہی ہے جبکہ سیاست ممکنات کا عمل ہے اسے ناممکنات کی طرف لے جا ریاجارہاہے۔ ہم مانتے ہیں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے لیکن ایسے اختلافات نہیں ہونے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ 25 جولائی کو کارکردگی عوام کی عدالت میں لےکر جائیں گے،تبدیلی کا نعرہ لگانےوالوں نے خیبرپختونخوا کو کھنڈربنادیا،تبدیلی ہم لے کر آئے ہیں،ہمارے بے مثالی کام کا مقابلہ سندھ اور کے پی والے نہیں کر سکتے اب تومخالفین بھی ہمارے کاموں کی تعریف کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے،10سالوں میں شہباز شریف جیسے ترقیاتی کاموں کی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں:لوٹوں کو سبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے: نواز شریف

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدم برداشت پی ٹی آئی کی سیاست کا کلچر ہے اور یہ بات ان کی تربیت میں شامل ہے جوپاکستان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے،یہاں تودانیال عزیر کو تھپڑ مارنے والے کو بھی شاباش دی گئی اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا اب جلد فیصلہ ہو جائیگا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں