نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے ٹیلنٹ سے پورا پوراانصاف کیا ، سرفراز

نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے ٹیلنٹ سے پورا پوراانصاف کیا ، سرفراز
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں کامیاب کا راز بتا دیا۔ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن سے گفتگو کرتے ہوئے سر فراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے کیوں کہ ان نوجوان لڑکوں نے اپنے ٹیلنٹ سے پورا پوراانصاف کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم یہاں پہنچے تو انتہائی ناتجر بہ کار ٹیم لیکر آئے تھے لیکن ہمیں خود پر بھروسا تھا،ہمارا باو¿لنگ یونٹ انتہائی بہترین ہے اور کوچنگ سٹاف نے بھی ان پر بہت محنت کی اور انہیں گیند آگے رکھنے کا کہا،جس طرح سے ہمارے با?لرز نے بلے بازوں کا کام آسان کیا وہ شاندار تھا،ہم نے اپنی فیلڈنگ پر بھی بہت کام کیا اور کئی اچھے کیچز بھی پکڑے،آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ بہت مشکل تھا،جس طرح ہم نے اس میچ میں کامیابی حاصل کی وہ ہمارے اعتماد کے لیے بہت اچھا تھا۔

یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 12 کے مجموعے پر اظہر علی 4 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اظہر علی کے آ?ٹ ہونے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے حارث سہیل وکٹ پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔