عمران خان کی شاہینوں کو لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد

عمران خان کی شاہینوں کو لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ” پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لارڈ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ وہ ٹیم تھی جسے شاید ہی کسی کرکٹ ماہر نے انگلینڈ کو ہرانے کے لیے فیورٹ قرار دیا تھا اور وہ بھی اتنے شاندار مارجن سے ۔

edfd23bd31ae299b7d451f09d776059f




انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین ٹیم پرفارمنس تھی،آخری بار جب میں نے کراچی ایئر پورٹ لینڈ کیا تھا تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیتا تھا اور آج لارڈ ز کرکٹ گراو¿نڈ میں کامیابی سمیٹی ہے “۔