اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ بھارتی الیکشنز میں بھاری جیت پر سابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان نے نریندر مودی کو جنوبی ایشیا میں امن، خوشحالی اور غربت ختم کرنے کے مقاصد کےلئے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی ہے ۔
وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا میں امن ، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنے وژن کو دہرایا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت اپنے عوام کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں ۔