چائے کی ملکی درآمدات میں 19.2 فیصد اضافہ

چائے کی ملکی درآمدات میں 19.2 فیصد اضافہ


اسلام آباد : اپریل 2019ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 19.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل2019ءکے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 50.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2018ءمیں 42.1 ملین ڈالر مالیت کی چائے کی پتی درآمد کی گئی تھی۔

اس طرح اپریل 2018ءکے مقابلہ میں اپریل2019ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 8ملین ڈالر یعنی 19 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔