'اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے'

'اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے'
کیپشن: ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ فواد چودھری آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: فواد چودھری نے قمری کیلنڈر کے بعد نئے مشن کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک ٹویٹ میں اپنے آئندہ مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ انشااللہٰ چند مہینوں میں تمام ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔

6f7d86d552b779fa79d3b7e3975550c9

خیال رہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رمضان المبارک، عیدین اور دیگر اسلامی ایام میں چاند کی رویت دیکھنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے قمری کلینڈر لانے کا اعلان کیا تھا۔

فواد چوہدری نے گزشتہ روز چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور بتایا کہ آئندہ 5 سال کے لیے قمری کلینڈر ترتیب دیتے ہوئے منظوری کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوا دیا ہے۔

فواد چوہدری کو قمری کلینڈر لانے اور رویت ہلال کمیٹی سے متعلق بیان بازی پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔