ورلڈکپ کی تاریخ کے ٹاپ پرفارمر کی فہرست میں وسیم اکرم بھی شامل

ورلڈکپ کی تاریخ کے ٹاپ پرفارمر کی فہرست میں وسیم اکرم بھی شامل

لندن:قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ پرفارمر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

ماضی کے عظیم فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کو اب تک کے عالمی کپ میں ٹاپ باﺅلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے شین وارن اور گلین میگرا اور سری لنکا کے مرلی دھرن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے ورلڈ کپ1992کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی باؤلنگ  کی اور گرین شرٹس کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، انہیں ورلڈ کپ کے دوران55وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ایک مشہور ویب سائٹ کے مطابق اوپنر پوزیشن پر بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلیا کے ایڈم گلگرسٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔6ورلڈکپ میں 6سینچریوں کی مدد سے2278رنز بنانے والے بھارتی سچن ٹنڈولکر نے2003میں ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا اور2011میں وہ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

آسٹریلیا کے ایڈم گلگرسٹ کو ورلڈ کپ2007میں سری لنکا کے خلاف فائنل میں 149رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ مڈل آرڈر میں آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا شامل ہیں۔ آل راﺅنڈر ز میں بھارتی یووراج سنگھ اور جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر کو جگہ دی گئی ہے۔