عامر خان اور شاہ رخ خان سے اچھی حس مزاح کا مالک ہوں،سلمان خان

عامر خان اور شاہ رخ خان سے اچھی حس مزاح کا مالک ہوں،سلمان خان
کیپشن: image source: official account instagram salman khan

ممبئی:سلمان خان نے ایک پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور عامر خان سےزیادہ اچھی حس مزاح رکھتے ہیں۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان ان دنوں کترینہ کیف کے ساتھ اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کی پروموشن کے سلسلے میں خاصے مصروف ہیں ،انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ایک سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور عامر خان سے زیادہ اچھی حس مزاح رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی حس مزاح بھی پہت اچھی ہے جبکہ عامر خان دل سے کھل کھلا کر ہنسستے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ 5 جون کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔