معروف اداکار اجے دیوگن کے والد ویرودیوگن انتقال کر گئے

معروف اداکار اجے دیوگن کے والد ویرودیوگن انتقال کر گئے
کیپشن: image source:official instagram account ajay devgan

ممبئی:معروف اداکاراجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن آج حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے،ویرو دیوگن ایک کامیاب اور تجربہ کار ہدایتکار تھے جنہوں نے تقریبا 80 سے زائد فلموں کی ہدایتکاری کی۔

معروف اداکاراجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن آج حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے،انہیں سانس میں گھٹن کی شکایت ہوئی ،جس پرانہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن بعد ازاں ان کی حرکت قلب بند ہو جانے سے وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ کچھ روز سے اداکار اجے دیوگن اپنی نئی فلم ’دے دے پیار دے‘ کی پروموشنل تقریبات میں شرکت نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ ان کے والد کی طبیعت کی ناسازی تھی۔

مرحوم ویرو دیوگن کی کامیاب فلموں میں ’ہندوستان کی قسم‘ ’دل والے‘ اور ’ہمت والا‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔

مرحوم کی آخری رسومات آج شام 6 بجے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائیں گی۔