آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم

آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم

ہری پور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہری پور کے دورے کے موقع پر پودا لگایا اور اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت پہلے ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے لیکن کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 5 جون کو ماحولیات کا دن منایا جائے گا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے لیکن پاکستان میں جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے جو تشویشناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا اور درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے۔تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پروگرام کی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔