عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے ، شہبازشریف کا اعلان

عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے ، شہبازشریف کا اعلان
سورس: file photo

لاہور، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعلان کیا ہےکہ عوام دشمن بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ ن شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے اور عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔ 
 شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری پارٹی کو ہدایت کی کہ پری بجٹ سیمینارکیا جائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقت کاپتا چل سکے، معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام مہنگائی سے ہر روز ادا کررہے ہیں۔