مردوں کی بری نیت کو بروقت بھانپ لیا تھا ، بھارتی اداکارہ

مردوں کی بری نیت کو بروقت بھانپ لیا تھا ، بھارتی اداکارہ
سورس: file photo

ممبئی ، بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے کہا ہے کہ میں نے انڈسٹری میں بروقت مردوں کی خراب نیت کو بھانپ لیا تھا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کئی اداکارائیں اپنے کیرئیر کے ناپسندیدہ واقعات پر لب کشائی کر چکی ہیں اسی حوالے سے بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے کہا ہے کہ میں بروقت انڈسٹری میں مردوں کی خراب نیت کو بھانپ لیا تھا جس کی وجہ سے میں ناخوشگوار تجربات سے محفوظ رہی ۔ 

بھارتی میڈیا کے ایک سوال پر کہ کیا کبھی کسی مرد نے بطور سنگل ویمن ان کے قریب جانے کی کوشش کی تو ان کا جواب تھا کہ جی ایسا ہوا ہے لیکن جلد ہی میں نے ارادوں کو بھانپ لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص اس وقت تک آپ کو سواری میں نہیں بٹھاسکتا جب تک آپ خود سواری میں نہ بیٹھنا چاہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نینا گپتا 80کی دہائی میں بالی وڈ انڈسٹری کی بے باک اداکاراؤں میں سے ایک رہ چکی ہیں اور کیرئیر میں کئی فلموں میں بولڈکردار ادا کرچکی ہیں ۔