عمران خان نے معیشت کو چندے اور فطرانے والی معیشت میں تبدیل کر دیا، احسن اقبال

عمران خان نے معیشت کو چندے اور فطرانے والی معیشت میں تبدیل کر دیا، احسن اقبال
کیپشن: عمران خان نے معیشت کو چندے اور فطرانے والی معیشت میں تبدیل کر دیا، احسن اقبال
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی سے علیحدگی کا فیصلہ اپنا ہے پی ڈی ایم کی 8 جماعتیں متحد ہیں، اور 29 مئی کو سربراہی اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے لیے اپنی حکمت عملی طے کریں گی۔

شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر خرم دستگیر اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی سے علیحدگی کا فیصلہ اپنا ہے پی ڈی ایم کی8 جماعتیں متحد ہیں اور 29 مئی کو سربراہی اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے لیے اپنی حکمت عملی طے کریں گے۔ عمران خان نے ملکی معیشت کو پٹری سے اتار کر چندے اور فطرانے والی معیشت میں تبدیل کر دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکوں کی پاداش میں اقتدار سے اتار کر جیل میں قید بعد ازاں جلا وطن کر دیا گیا اور اب دوبارہ نواز شریف کو سی پیک کا دھماکا کرنے پر اقتدار سے الگ کر کے تاحیات نااہلی اور جیل بھیجا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو دوبارہ اس گرداب سے نکالنے کا عزم کرتے ہیں اور اس سال یوم تکبیر کے ساتھ یوم جمہورت بھی منائیں گے اور بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے ہماری غیرت کو چلینج کیا تھا، جس کے جواب میں نواز شریف نے عوامی امنگوں کے مطابق بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں پر نواز شریف کو امریکی صدر سمیت بڑی طاقتوں نے فون کیے لیکن نواز شریف نے عوام کی قومی غیرت کے مطابق فیصلہ کیا یہ دن ہماری قومی غیرت اور خودمختاری کے تحفظ کا دن ہے۔