عمران خان سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے: وفاقی وزیر داخلہ

عمران خان سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے: وفاقی وزیر داخلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سندھ کے معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی گورنر راج آ رہا ہے تاہم سندھ میں ڈاکو راج ختم کر کے رہیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں ڈاکوراج ختم کرکے رہیں گے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں سندھ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی کام کرنے کو تیار ہے لیکن یہ سندھ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ رینجرز کو جہاں چاہے استعمال کرے۔ 
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کوئی گورنر راج آرہا ہے، اس حوالے سے افواہوں میں کسی بھی طرح کی صداقت نہیں ہے۔ 
قبل ازیں گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس دوران صوبے میں سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔