بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر، آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنارہے ہیں ، ڈاکٹر وقار مسعود

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر، آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنارہے ہیں ، ڈاکٹر وقار مسعود
سورس: file photo

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت مؤخر کردیا گیا ہے، آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائےگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ، وزیر خزانہ سیلز ٹیکس پر انعامی اسکیم لانے کی تجویز دے رہے ہیں، جس کا فائدہ خریدار کو ہوگا۔

 ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہےکہ گردشی قرضہ بڑھنے نہیں دیا جائےگا،  آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پرکام کر رہے ہیں، آئی ایم  ایف کی باقی شرائط پر عمل درآمد کیا جائےگا۔