اداکارہ جیا علی اور عمران ادریس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

اداکارہ جیا علی اور عمران ادریس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور، اداکارہ جیا علی نے شادی کرلی ۔ معروف اداکارہ جیا علی نے کرکٹ کوچ عمران ادریس سے شادی کرلی ۔ 

تفصیلات کے مطابق جیاعلی اور عمران ادریس کا نکاح بادشاہی مسجد میں ایک سادہ تقریب میں پڑھا گیا ۔ اس موقع پر ان کے انتہائی قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی ۔

نکاح کے موقع پر اداکارہ جیا علی نے کہا میں بہت خوش ہوں کیونکہ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ 

شادی کے سلسلے میں بہت جلد ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں تمام دوست احباب کو شامل کیا جائے گا ۔ 

عمران ادریس پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں اوروہ ہانگ کانگ کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کئی ممالک کے ٹورز کرچکے ہیں ۔ 

جیا علی اور عمران ادریس میں پچھلے کئی سال سے دوستی تھی اور آخر کار دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ 

یاد رہے کہ اداکارہ جیا علی کی عمر 49 برس ہے اور وہ نخرہ گوری کا ، دیوانے تیرے پیار کے ،گھر کب آؤ گے،لو میں گم  جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں ۔ امتحان ، پرچھائیں ، تنہا،بند کھڑکیوں کے پیچھے ،ہم ٹھہرے گناہ گار جیسی ڈرامہ سیریلز بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں ۔