ملالہ نے غزہ کے بچوں کی امداد کیلیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کر دیے

ملالہ نے غزہ کے بچوں کی امداد کیلیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کر دیے
کیپشن: ملالہ نے غزہ کے بچوں کی امداد کیلیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کر دیے
سورس: فائل فوٹو

لندن: نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے حالیہ اسرائیلی جارحیت سے متاثر غزہ کے بچوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی کی جانب سے یہ رقم غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں کام کرنے والی این جی اوز کو دی جائے گی جو کہ غزہ میں بچوں کی فلاح کے لیے استعمال ہوگی۔

یہ رقم سے غزہ میں حالیہ اسرائیلی بمباری سے تباہ اسکولوں کی تعمیر، غذائی کمی کا شکار بچوں کی امداد اور صاف پانی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ ہوگی۔

f7a1ce666654d44548f33eac4e8bb095

ایک ٹوئٹ میں ملالہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے بھی امن کے ساتھ رہنے اور  اپنے گھروں میں محفوظ محسوس کرنے سمیت تعلیم یافتہ ہونے اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے مستحق ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ  مجھے فلسطینی بچوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کا ساتھ دینے پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائی جارحیت کے نتیجے میں وہاں 66 بچے شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جب کہ 50 سے زیادہ اسکول بھی تباہ ہوئے ہیں۔