نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی نماز جنازہ ادا، اولڈ ینگ قبرستان میں تدفین

 نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی نماز جنازہ ادا، اولڈ ینگ قبرستان میں تدفین

اسکردو: نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ  کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں اولڈ ینگ قبرستان میں کر دی گئی۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق علی رضا سدپارہ معمول کی تربیتی مشق کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے فوری ریجنل اسپتال منتقل کیا  گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج تھے تاہم ریڑھ کی ہڈی سمیت متعدد چوٹیں آنے کے باعث  وہ جانبر نہ ہو سکے۔اہلخانہ کی جانب سے علی رضا کے انتقال کی تصدیق کی گئی ۔

علی سدپارہ کے اہلخانہ کے مطابق   وہ  1986 سے  کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ تھے، 56 سالہ علی رضا کو 8ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کرنے کا بھی اعزاز حاصل رہا، ان چوٹیوں میں نانگا پربت، گیشر برم ون، گیشر برم ٹو  اور براڈ پیک  شامل ہیں۔انہوں نے رواں برس ے ٹو کی مہم جوئی کیلئے بھی جانا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ  اولڈینگ قبرستان میں ادا کیے جانے کے بعد ان کی تدفین کر دی گئی۔

مصنف کے بارے میں