مریم اورنگزیب نے عمران خان سے پیٹرول کا ’حساب‘ مانگ لیا

مریم اورنگزیب نے عمران خان سے پیٹرول کا ’حساب‘ مانگ لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے ان سے ’حساب‘ مانگ لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’عمران صاحب نے مہنگائی کی فصل بوئی، سخت شرائط پر جو معاہدے کئے، کرپشن کے ریکارڈ بنائے، آج قوم اسے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔ سبسڈی کا اعلان تو کر گئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔ اس جرم کا جواب دینا ہو گا۔‘ 

b17dd111dd18698e3da9a5957bbfcb44


واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے اس کی قیمت میں یکمشت 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے باعث عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ 
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل 30 روپے مہنگا کرنے جا رہی ہے جس کے باعث پیٹرول کی نئی قیمت 179.86 روپے ہو گئی ہے۔ 
حکومت کی جانب سے حالیہ اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل 174.15، لائٹ ڈیزل 148.31 اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 155.56 روپے ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں