حکومت کا پنجاب روزگار سکیم کو ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پنجاب روزگار سکیم کو ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور:  حکومت نے  سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبے کے نوجوانوں میں قرضوں کی تقسیم کے لیے شروع کی گئی 'پنجاب روزگار' اسکیم کو  ختم کا فیصلہ کر لیا۔

گزشتہ حکومت نے پنجاب کے بے روزگار نوجوانوں میں 30 ارب روپے کے قرضے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم صرف 60 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے جا سکے۔

وزارت صنعت و تجارت کے سیکرٹری نے بتایا کہ گزشتہ حکومت کے دوران  ایک لاکھ بے روزگار نوجوانوں نے پنجاب روزگار سکیم کے تحت قرضہ لیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسکیم کو تھرڈ پارٹی ایویلیویشن کے لیے رواں مالی سال تک محدود رکھا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کی فراہمی کے لیے بہتر اسکیمیں شروع کرنے پر کام جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں