پی ٹی آئی مارچ میں مشتعل خاتون کو پولیس اہلکار نے کیسے جواب دیا؟ ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی مارچ میں مشتعل خاتون کو پولیس اہلکار نے کیسے جواب دیا؟ ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزادی مارچ کے دوران برقعے میں ملبوس خاتون کی بدتمیزی کو صبر و  تحمل سے برداشت کرنے والے پولیس اہلکار کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے  اور تعریفی کلمات کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سوشل میڈیا پرواِئرل ویڈیو میں خاتون کو  سڑک پر شہباز نامی پنجاب پولیس کے اہلکار سے بدتمیزی اور  نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے دیکھا گیا تاہم خاتون کے نامناسب رویے پر پولیس اہلکار نے انتہائی صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا اور خاتون کو جواب تک نہ دیا۔ویڈیو میں ایک اور خاتون کی بھی برقع پوش خاتون سے سوال کرنے کی آواز آتی ہے  کہ کیا آپ کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جس پر وہ  نفی میں جواب دیتے ہوئے پولیس اہلکار سے بدتمیز کا سلسلہ جاری رکھتی ہے۔
https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1529910992548896769
س وائرل ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے تحمل کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار کو سراہا جس کے بعد پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے بھی پولیس اہلکار شہبازکی ویڈیو شیئرکی گئی ۔جس میں انہوں نے بتایا کہ  خاتون انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہی تھیں لیکن یہ میری تربیت اور ٹریننگ کا حصہ ہے کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں جن کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے، ہمیں دوران ٹریننگ سکھایاجاتا ہے کہ اخلاق کا دامن کبھی مت چھوڑنا۔

https://twitter.com/TalatHussain12/status/1529475371892105216
نیو نیوز کے اینکر پرسن اور معروف صحافی سید طلعت حسین نے بھی خاتون کی ویڈیو شیئر کی ۔

API Response: Bad Request

مصنف کے بارے میں