کنٹینر پرعمران خان نے کرکٹ کے دنوں کی یاد تازہ کر دی، ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر موجود چیئر مین پی ٹی آئی  اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ کے دنوں کی یاد تازہ کر دی جس کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔

عمران خان کی وائرل ہونیوالی ویڈیو میں انہیں کنٹینر پر ایک کیچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک کارکنوں نے عمران خان کی جانب ایک جوس کا  پیکٹ اچھالا جس کو عمران خان نے باآسانی دونوں ہاتھوں میں گیند کی طرح دبوچ کر اپنے کرکٹ کے دنوں کی یاد تازہ کر دی۔

 ویڈیو کو سوشل  میڈیا صارفین  کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کرکٹ چھوڑنے کے کئی برس بعد  بھی کنٹینر پر کھڑے ہوکر  باآسانی کیچ کرنے پرعمران خان کے معترف نظر آرہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں