وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ارگان کی دعوت پر  ترکی کا دورہ کرینگے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی اور 1 جون کو ترکی کا دورہ کرینگے،  وزیراعظم کے دورے کا مقصد پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطح اسٹریٹجک بات چیت کی میٹنگ ہے۔وزیراعظم دورہ ترکی میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایاکاری سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے جبکہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی ساتویں میٹنگ میں دفاع، توانائی، تجارت سمیت مخلتف موضوعات پر  بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف  کے دورہ  ترکی میں ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا، وزیراعظم دورہ ترکی ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں