مہنگائی کا نیا طوفان، آٹے کے بعد گھی بھی مہنگا

مہنگائی کا نیا طوفان، آٹے کے بعد گھی بھی مہنگا

مہنگے آٹے کے بعد  اب عوام کو گھی بھی مہنگا خریدنا پڑے گا، مارکیٹ میں  درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں   5 روپے فی  کلو اضافہ کردیا گیا.

ُعوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہی پریشان تھے کہ حکومت نے پہلے آٹا اور اب گھی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کر دیا،  قیمت میں اضافے  کے بعد گھی کی فی کلو قیمت  495 روپے سے بڑھ کر 500 روپے کلو ہو گئی،  درجہ اول گھی  کی قیمت  546 روپے فی کلو  ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے اضافے کے بعد  اب 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے کی بجائے 980 روپے جبکہ 10 کلو   والا آٹے کا  تھیلہ 490 روپے میں ملے گا۔

قبل ازیں حکومت نے  گزشتہ شب عوام پر پیٹرول بم بھی گرادیا اور پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کم کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں