جماعت اسلامی کا مہنگائی،لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا مہنگائی،لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی نے مہنگائی، پانی کی عدم دستیابی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے  29 مئی کو کراچی کاررواں کے نام سے ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا.

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  کراچی کارواں مزار قائد سے شروع ہوکر لیاقت آباد پر ختم ہوگا۔ موجودہ اور سابقہ حکومت نے صرف دعوے اور وعدے ہی کئے لیکن کراچی کے لئے عملی طور پر کچھ نہ کیا۔اور اب سندھ حکومت اور ان  کے اتحادی بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتے ہیں ۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سے جو معاملات طے ہوئے ہیں وہ مکمل کئیے جائیں ۔۔ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا ، امیر جماعت اسلامی کراچی نے  شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 29 مئی کو کراچی کارواں کا حصہ بنیں۔

مصنف کے بارے میں