پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کی عدالت سے حفاظتی ضمانت منظور

پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کی عدالت سے حفاظتی ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  آزادی مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے مقدمات میں خرم شیر زمان، جمال صدیقی، فردوس شمیم نقوی، ارسلان تاج, عزیز جی جی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 7 روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیدیا.

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے  آزادی مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان، جمال صدیقی، فردوس شمیم نقوی، ارسلان تاج, عزیز جی جی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے،پولیس نے اراکین اسمبلی کیخلاف انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج کردیے ہیں،پولیس گرفتار کرنا چاہتی ہے، گرفتاری سے روکا جائے،ٹرائل کورٹ میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے پانچوں اراکین صوبائی اسمبلی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی ایم پی ایز کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے پانچوں ایم پی ایز کو 7 روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے پانچوں کو 30،30 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، پولیس کے مطابق کراچی میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کیخلاف سولجر اور فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج کیے گئے تھے، اراکین اسمبلی کے خلاف انسداددہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں