جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اسے ڈوب مرنا چاہیے: مریم نواز 

جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اسے ڈوب مرنا چاہیے: مریم نواز 
سورس: File

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  پاکستان تحریک انصاف کے  چیئر مین  عمران خان کی پریس کانفرنس پر سوشل  میڈیا  پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن  پہلے سپریم کورٹ کو گالیاں دینے والے آج سپریم کورٹ کی آڑ  پر انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں 

پاکستان مسلم  لیگ ن کی مریم نواز نے  کہا کہ فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔

 سپریم کورٹ کو  چوکنا رہنا ہو گا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گاورنہ جانبداری کا تاتر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔ 

مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہئے۔کہاں 30لاکھ کا دعویٰ اور کہاں 10ہزار تماشائی! کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا تو ہوتا ہے،اس نیم پاگل شخص کے پاس تو وہ بھی نہی— ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے۔

مصنف کے بارے میں