کشمیری حریت رہنما یسین ملک کی سزا کیخلاف پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا 

کشمیری حریت رہنما یسین ملک کی سزا کیخلاف پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا 

اسلام آباد :پاکستان نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کیخلاف مذمت کرتے ہوئے کہا فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ،کیونکہ بھارت کی جانب سے یسین ملک کو جعلی اور مشکوک کیس میں سزا سنائی گئی ہے ،سزا کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارنے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  بھارت کی جانب سے حریت رہنما یسین ملک کو  جعلی اور مشکوک کیس میں سنائی گئی  جس کی ہم شدید  کرتے ہیں ،انہوں نے کہا اس معامللے پربھارتی ناظم الامور کوطلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا جبکہ وزیر خارجہ نے یاسین ملک کی جلد اور فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب کورونا وبا کے بعدچینی جامعات میں  پاکستانی طلبہ کی واپسی کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چینی جامعات میں کلاسوں کا دوبارہ آغازہورہاہے، دوسو اکاون پاکستانی طلبہ کو ویزا پراسس  کے بعد  چین واپس بھیجا جائے گا، اس حوالے سے چارٹرڈطیارے پربھی غورجاری ہے،ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ مقبوضہ جموں  و کشمیر میں سری نگر اور پلوامہ میں آج 4 معصوم کشمیری نوجوانوں کو بھارتی افواج کی جانب سے شہیدکیاگیاجس کی شدید مذمت کر تے ہیں۔