حکومت کا اگست 2023 تک مدت مکمل کرنے کا فیصلہ ، اتحادیوں کا اعلان 

حکومت کا اگست 2023 تک مدت مکمل کرنے کا فیصلہ ، اتحادیوں کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کے اہم اجلاس  میں بڑے حکومتی فیصلے سامنے آگئے،حکومت کا اگست 2023تک مدت مکمل کرنے کا فیصلہ  کر لیا۔ 

اتحادیوں کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کے لئے بڑاریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کر لیا۔پیکیج بی ایس۔پی اسکیم کے ذریعے دیا جائے گا ۔

پیکیج سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق   پیکج کا اعلان وزیراعظم قوم سے خطاب میں کریں گے۔ذرائع کے مطابق  اجلاس  میں اتحادیوں  نے وزیر اعظم کو  مشورہ دیا کہ غیر یقینی صورتحال سے ملک کو نکالا جائے ۔اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  سب کو بتا دیں کوئی غیریقینی نہیں مدت مکمل کریں گے۔دباو میں آکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے ۔

وزیراعظم نے  کہا کہ ڈی چوک  پر کسی کو دھرنا نہیں کرنے دیں گے ۔عمران چھ دن بعد آئیں۔ مخت جگہ احتجاج کا شوق پورا کر لیں۔اجلاس میں اتحادیوں نے حکومتی فیصلوں کی مکمل تائید  کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر جنوری تک حکومتی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آئیں  گے۔ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ وزیراعظم  نے کہا کہ و قت آگیا   کہ تصادم کی جائے ملک کے لئے کام کریں ۔

مصنف کے بارے میں