عمران خان کو سڑک کے راستے اسلام آباد آنے نہیں دیں گے: رانا ثناء اللہ 

عمران خان کو سڑک کے راستے اسلام آباد آنے نہیں دیں گے: رانا ثناء اللہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی پوری تیاری سے آئے تھے انہوں نے توڑ پھوڑ کرنا تھی  لیکن اب وہ سڑک کے راستے اسلام آباد داخل نہیں ہوسکیں گے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل ان کے اسلام آباد میں 10 بندے بھی نہیں تھے ۔فیصلے کے بعد سب نکل آئے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر سے آجائے تو آجائے ورنہ انہیں اٹک پل کراس نہیں کرنے دیں گے۔ اگر ہم انہیں 25 مئی کو نہ روکتے تو یہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتے۔ ہم نے انہیں پیچھے دھکیلا اس لیے وہ ڈی چوک نہ آسکے۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف والے اس مرتبہ پوری تیاری سے آئے تھے ۔ خیبر پختونخوا اور گلگلت بلتستان کی فورس لے کر آئے تھے۔ جی بی کے وزیر اعلیٰ نے فورسز کا گھیراؤ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں