بھارتی فوج کا لداخ میں ایک اور بڑا فوجی نقصان 

بھارتی فوج کا لداخ میں ایک اور بڑا فوجی نقصان 

دہلی :بھارت کے جنوب مغربی علاقے  لداخ میں بھارتی فوج کی بس دریا میں گر گئی، 7 اہلکار ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 26 فوجی اہلکار موجود تھے ،حکام کا کہنا ہے کہ بس سڑک سے پھسل کردریا میں جا گری ۔فوجی اہلکار پرتاپور کے کیمپ سے طورتک سیکٹر کی طرف جارہے تھے۔

   ایئرفورس کے طیارے نے زخمی ہونے والے تمام 19 اہلکاروں کو ریاست ہریانہ کے اسپتال میں پہنچا دیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔