امریکہ نے روس کے مقابلے میں چین کو زیادہ خطرناک قرار دیدیا

امریکہ نے روس کے مقابلے میں چین کو زیادہ خطرناک قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی وزیر  خارجہ انٹونی بلنکن   کا کہنا ہے کہ  روس کے مقابلے میں چین زیادہ خطرناک ہے۔ 

 امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ، واشنگٹن  چین کو طویل المدتی بنیادوں پر روس سے زیادہ بڑا خطرہ سمجھتا ہے اور بین الاقوامی برادری کو چین کو روکنا اور اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ 

  بلنکن نے کہا کہ امریکہ روس کو عالمی نظام کے لیے ایک فوری خطرے کے طور پر دیکھتا ہے تاہم چین طویل المدتی بنیادوں پر بین الاقوامی سلامتی کو متاثر کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے ۔ 

واضح رہے گزشتہ روز بھی امریکہ نے چین کےسامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ون چائنہ پالیسی کیخلاف نہیں لیکن امریکہ چین کو اپنی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیگا،امریکہ چین کیساتھ نئی سر د جنگ نہیں چاہتا ۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ براہ راست روابط بڑھانے کے لیے تیار ہے، امریکا چین کے ساتھ نئی سرد جنگ نہیں چاہتا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا چین کو عالمی معیشت سے الگ کرنے کی کوشش نہیں کرتا ہے تاہم چاہتا ہے کہ بیجنگ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے،وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم تنازعات یا نئی سرد جنگ کی تلاش میں نہیں ہیں، اس کے برعکس ہم دونوں سے بچنے کے لیے پُر عزم ہیں۔