زمان پاک کے سرچ وارنٹ منسوخ کیے جائیں: عمران خان عدالت پہنچ گئے

زمان پاک کے سرچ وارنٹ منسوخ کیے جائیں: عمران خان عدالت پہنچ گئے
سورس: File

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت سے استدعا کی کہ 18 مئی کو جاری سرچ ورانٹ کالعدم قرار دے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ پولیس سمیت دیگر نے دہشت گردی عدالت سے 18 مئی کو سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے ہیں، جس مقدمے میں سرچ ورانٹ حاصل کیے گئے اس مقدمے میں درخواست گزار کا کوئی کردار نہیں ہے، درخواست گزار نے میڈیا کی موجودگی میں فریقین کو سرچ ورانٹ کی اجازت دے دی۔

عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت سے استدعا کی ہے کہ 18 مئی کو جاری سرچ ورانٹ غیر قانونی اور کالعدم قرار دے۔  عمران خان نے درخواست میں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ۔عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

مصنف کے بارے میں