ہاشم ڈوگر اور عارف علوی کے ذریعے جنرل عاصم کو بہت پیغامات بھیجے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، اب تو کوئی صدر علوی کا فون بھی نہیں اٹھاتا: عمران خان 

ہاشم ڈوگر اور عارف علوی کے ذریعے جنرل عاصم کو بہت پیغامات بھیجے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، اب تو کوئی صدر علوی کا فون بھی نہیں اٹھاتا: عمران خان 
سورس: file

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پاس کرنل ہاشم ڈوگر اور صدر عارف علوی کے ذریعے بہت سے پیغام بھیجے لیکن  کوئی جواب نہیں ملا۔ اب تو وہاں صدر عارف علوی کا فون بھی نہیں اٹھایا جاتا ۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اینکر اجمل جامی نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ مجبور ہیں۔ سب سے زیادہ دکھ ڈاکٹر شیریں مزاری کا ہوا۔ جبکہ عارف علوی پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔ جو پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں سب کو واپس نہیں لیا جائے گا۔ 

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جو مرضی کرلے اور پارٹی سب چھوڑ جائیں میرا ووٹ بینک کم نہیں ہوا بلکہ بڑھا ہے اس صورتحال سے پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہوا ہے۔ جلسے کرنے کا ابھی وقت نہیں ہے کیونکہ ورکر ڈرا ہوا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں