پانچ روز گزر گئے ،اسرائیل میں لگی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا

پانچ روز گزر گئے ،اسرائیل میں لگی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا

یروشلم : اسرائیل کی پولیس نے بتایا ہے ، کہ 6 غیر ملکی جہازوں نے دارلحکومت یوروشلم کے قریبی شہر پر آگ بجھانے کے لیے پروازیں کیں ۔اسرئیل کے شہر حیفہ سے شروع ہونے والی یہ آگ اب سینکڑوں مقامات پر پھیل گئی ہے ، جسے بجھانے کے لیے ترکی ،روس، یونان ،اٹلی اور فلسطین کی ٹیمیں اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔
ا سرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطین نے 8 امدادی ٹیمیں بھیجی ہیں،آگ کے باعث لاکھوں افراد اب تک نقل مکانی کر چکے اور ہزاروں مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے ، کہ تیز ہوا کے بعث انہیں کام میں مشکلات کا سامنا ہے ۔دنیا کا سب سے بڑا آگ بجھانے والا امریکی ٹینکر بھی اسرائیل پہنچ گیا۔