سب سے زیادہ طلاقیں کس موسم میں ہوتی ہیں؟

سب سے زیادہ طلاقیں کس موسم میں ہوتی ہیں؟

نیویارک: اگرچہ یہ بات حیران کن ہے لیکن دیگر کئی موسموں کی طرح طلاقوں کا بھی موسم ہوتا ہے اور اگست کا مہینہ تو اس موسم کا عروج ہے۔ ویب سائٹ مینز ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ انکشاف یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین عمرانیات نے کیا ہے۔ ماہرین نے یہ نتائج اخذ کرنے کے لئے پچھلے 15 سال کے دوران واشنگٹن میں ہونے والی طلاقوں کا مطالعہ کیا تو انکشاف ہوا کہ سب سے زیادہ طلاقیں اگست کے مہینے میں ہوتی ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق کی روشنی میں اس سیزن کو طلاقوں کا سیزن قرار دے دیا ہے کیونکہ سال کے اس حصے میں طلاقوں کی شرح باقی سارے سال کی نسبت غیر معمولی حد تک زیادہ ہوتی ہے۔اگرچہ مخصوص دنوں کے دوران طلاقوں کی تعداد بڑھ جانے کی وجوہات پر تحقیق ابھی جاری ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرما کا اختتام اگست پر ہوتا ہے اور شاید طویل گرمی کا انسانی نفسیات پر کچھ ایسا اثر مرتب ہوتا ہے کہ جوڑوں کے باہمی تعلقات میں تناؤ پیدا ہوجاتا ہے جس کا نتیجہ طلاق کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔