شوبز کی دنیا کی معروف بہن بھائیوں کی جوڑیاں

شوبز کی دنیا کی معروف بہن بھائیوں کی جوڑیاں

اسلام آباد: بہن بھائی کا رشتہ لڑائی کے ساتھ ساتھ دوستی کا بھی ہوتا ہے،بہن بھائی زندگی کے سب سے اچھے دوست ہوتے ہیں جن سے آپ اپنی ہر بات بہت آسانی کے ساتھ کرلیتے ہیں۔شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی زندگی بھی بالکل عام انسانوں کی طرح ہوتی ہے ان کے بہن بھائیوں کے ساتھ رشتے لڑائی اور دوستی پر مشتمل دوسرے لوگوں کی طرح ہوتے ہیں۔


پاکستانی انڈسٹری میں کئی مشہور بہن بھائیوں نے اپنی صلاحیتوں سے خود کو منوایا ہے اس فہرست میں مشہور بہن بھائیوں میں عروہ حسین ،ماورہ حسین،سجل علی ،صبور علی،ثناء4 بچا،نمرہ بچا،الیشبہ،سائرہ،پلوشہ یوسف،حمائمہ ملک،دعا ملک،فیروز،صنم بلوچ،سبرین بلوچ،علی ظفر،دانیال ظفر،منال خان،ایمن خان،ساحر لودھی،شائستہ واحدی،مومل شیخ ،شہزاد شیخ شامل ہیں.