بھارت:خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ جیل توڑ کر فرار

بھارت:خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ جیل توڑ کر فرار

نابہ: بھارتی سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے بھارتی صوبے پنجاب کے ضلع پٹالیہ میں واقع نابہ جیل کو توڑ کر خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو کو فرار کروادیا ہے۔

منٹو 2014 سے بھارت کے مختلف علاقوں میں حملوں کے الزام میں جیل میں قید تھے۔ اتوار کی صبح سکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس 10 افراد نے حملہ کیا ہرمندر سنگھ منٹو سمیت دیگر 5 افراد کو فرار کروادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل پر حملے کے بعد پنجاب بھر میں ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ہریانہ اور جموں و کشمیر کی سرحد پر بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ۔