روس کی پاکستان کو انسداد دہشتگردی سیکیورٹی سسٹم کی پیشکش

روس کی پاکستان کو انسداد دہشتگردی سیکیورٹی سسٹم کی پیشکش

ماسکو:روسی سرکاری اسلحہ فروخت کنندگان نے پاکستان کو انسداد دہشتگردی سیکیورٹی سسٹم کی پیش کش کی ہے،روسی انسداد دہشتگردی سسٹم کے ذریعے دہشتگردوں کے خطرے کا ذریعہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔


روسی میڈیا کے مطابق روس کے اسلحہ برآمد کنندہ روسبورون نے آئیڈیاز 2016 میں پراجیکٹ نمائش کیلئے پیش کیا۔ روسی حکام کے مطابق روس نے سکیورٹی کے جدید سسٹم سے متعلق پاکستان سمیت دیگر شراکت داروں کےلئے پیش کش کی ہے۔

روسی انسداد دہشتگردی سسٹم کے ذریعے دہشتگردوں کے خطرے کا ذریعہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس سسٹم سے خصوصا اہم تنصیبات کی حفاظت میں مدد ملتی ہے۔