سوئیڈن ، مسجد پر نامعلوم افراد کا فائر کریکروں سے حملہ ،نفرت انگیز نعرے تحریر

سوئیڈن ، مسجد پر نامعلوم افراد کا فائر کریکروں سے حملہ ،نفرت انگیز نعرے تحریر

سٹاک ہوم :سوئیڈن کی مسجد پر نامعلوم افراد نے فائر کریکروں سے حملہ کردیا ،مسجد کی دیواروں پر پینٹ سے نفرت انگیز نعرے بھی تحریر کردیے گئے،ادھر پولیس نے بتایا ہے کہ وہ واقعے کی نفرت انگیز جرائم کے زمرے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں واقع مسجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔ مسجد کی دیواروں پر پینٹ سے نفرت انگیز نعرے درج کیے اور فائرکریکرز پھینکے۔
اس موقع پر مسجد میں موجود افراد باہر نکل آئے۔ پولیس کا کہناتھا کہ وہ واقعے کی نفرت انگیز جرائم کے زمرے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔