ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کی 3 میچوں کی سیریز میں کلین سویب کی خواہش ناکام بنادی ہے اور  تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹ سے شکست دے کر وائٹ واش کی شرمندگی سے بچ گیا  تاہم  افریقا نے 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔  اپنے نام کر لی ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے 194 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 250 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 127 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹیفن کک 104 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ڈین ایلگر نے 0، ہاشم آملہ نے 45، جے پی ڈومنی نے 26، فاف ڈوپلیسی نے 12، ٹیمبا باووما نے 21، کیل ایبٹ نے 0، کوانٹن ڈی کوک نے 5، ویرنون فلینڈر نے 17 اور کاگیسو ربادا نے 7 رنز بنائے جبکہ تبریز شمسی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نیتھن لیون نے 3، جوش ہیزل ووڈ نے 2 اور جیکسن برڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے 127 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے 34، ڈیوڈ وارنر نے 47، عثمان خواجہ نے 0، سٹیو سمتھ نے 40 اور پیٹر ہینڈز کومب نے 1 سکور بنایا۔ عثمان خواجہ کو 145 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔