ڈاکٹر عشرت العباد کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

ڈاکٹر عشرت العباد کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

دبئی: 14 سال تک سندھ کے گورنر رہنے والے ڈاکٹرعشرت العباد جو ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں کو دبئی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر سندھ نے دبئی میں دھمکیاں ملنے کی تصدیق کردی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے ۔ دبئی میں بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقل قیام کہاں کرنا ہے ،اس حوالے سے جلد ہی فیصلہ کر لوں گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وفاقی حکومت نے عشرت العباد کو سندھ کی گورنرشپ سے ہٹا کر جسٹس سعید الزمان صدیقی کو گورنر بنایا دیا تھا۔گورنر شپ چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد فوراً ہی بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔