حکمرانوں نے پاکستان کیساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا، سراج الحق

کراچی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کرپشن کا سمندر ہے . حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا ۔ہمارے حکمرانوں نے جو کچھ کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتا .ہمارے حکمران بیرونِ ملک جا کر علاج کراتے ہیں۔لاہور میں اسپتالوں کا دورہ کیا دو ، دو بچے ایک ہی بستر پر لیٹے ہوئے تھے

حکمرانوں نے پاکستان کیساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا، سراج الحق

کراچی: کراچی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کرپشن کا سمندر ہے . حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا ۔ہمارے حکمرانوں نے جو کچھ کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتا .ہمارے حکمران بیرونِ ملک جا کر علاج کراتے ہیں۔لاہور میں اسپتالوں کا دورہ کیا دو ، دو بچے ایک ہی بستر پر لیٹے ہوئے تھے۔ کروڑوں بچے غربت کی وجہ سے اسکول نہیں جاتے۔  پاکستان مٰیں کسی فرد کی بادشاہت نہیں صرف اللہ کی حاکمیت شاہتے ہیں۔ہم عدالتی ، معاشی ، سیاسی نظام میں انقلاب چاہتے ہیں.دلوں ، گھروں ، گلیوں میں انقلاب چاہتے ہیں.آج بھی دنیاکو اسلامی نظام کی ضرورت ہے.قرآن اللہ کی کتاب ہے اس سے تعلق نہیں تو کچھ بھی نہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا.لاکھوں بے روزگار نوجوان ڈگریاں جلانے پر مجبور ہیں۔مغربی تہذیب سے رشتے ختم ہورہے ہیں .ہم ترقی کا ایجنڈا لے کر نکلے ہیں.جماعت اسلامی انقلابی جماعت ہے، ہم تبدیلی چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کی طرح عام جماعت نہیں.

پاکستان میں کرپشن سب سےز یادہ اسلام آباد اور پھر کراچی میں ہے.کراچی میں سب سے زیادہ سندھ سیکریٹریٹ پھر لوکل گورنمنٹ میں کرپشن ہے .ایک فنکارہ کو کراچی سے ہیلی کاپٹر میں لے جایا گیا .دلوں کوتلوار سے نہیں اچھے اخلاق سےجیتاجاسکتا ہے.تھر میں بچے مر رہے تھےاورلاڑکانہ میں جشن پر1ارب سے زائد خرچ کیےگئے.بھٹو نے پاکستان کا آئین دے کر وطن کو جوڑ کررکھ.پاکستان سے کما کر باہر بھیجتے ہو اور خود کو قوم کا لیڈر کہتے ہو.چین ، ملائیشیا اور جاپان سپر پاور بن گئے لیکن پاکستان وہیں کا وہیں کھڑا ہے۔