نوشہرہ نو عمر سفاک قاتل نے باپ کو قتل کر دیا

تھانہ رسالپور کے علاقہ گنڈیری میں خون سفیدمعمولی بات پر نو عمر سفاک قاتل نے اپنے ہی باپ کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔رسالپور پولیس کی بروقت کاروائی بھاگتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

نوشہرہ نو عمر سفاک قاتل نے باپ کو قتل کر دیا

نوشہرہ: تھانہ رسالپور کے علاقہ گنڈیری میں خون سفیدمعمولی بات پر نو عمر سفاک قاتل نے اپنے ہی باپ کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔رسالپور پولیس کی بروقت کاروائی بھاگتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔اہل علاقہ نے پولیس کی بروقت کاروائی کو بھر پور سراہا۔واحد محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرتفصیلات کے مطابق۔مسمی حاجی میر زمان ولد دوست محمد ساکن متہ کاٹلنگ حال خکاری ڈھیری گنڈیری DHQہسپتال میں رسالپور پولیس کو یوں رپورٹ کرتا ہے کہ میرے بیٹے مقتول ستار خان اور میرے نواسے مبصر ولد ستار خان کے درمیان معمولی بات پر زبانی تکرار ہوئی ۔معمولی تکرار کو میرے نواسے مبصرنے دل پر لیا اور جیسے ہی باپ ستار خان نظر آیا اس پر تیز دہار چھری سے وار کرکے قتل کیا ۔

ملزم کے خلاف تھانہ رسالپور میں علت790مورخہ 26.11.2016جرم302مقدمہ درج کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس وقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر DSPکینٹ سرکل کی سربرائی میں SHOتھانہ رسالپور عالمگیر خان ،OIIنواز خان پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری،آلہ قتل کی برآمدگی کا ہدف حوالہ کیا ۔ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی اور ملزم کو اس وقت دہر لیا جب وہ بھاگنے کی تیاری کر رہا تھا ۔ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل چھری بھی برآمد کی گئی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ میرے باپ نے معمولی بات پر مجھے خوب مارا پیٹا اور میرے سر پر دانتوں سے کاٹا۔بس میں بھی طیش میں آیا اورباپ کے تاک میں بیٹھاجیسے آیا بے خبری میں چھری کا وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔